گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے، 1 ڈاکو ہلاک، 2 گرفتار

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 1 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 گرفتار کر لئے گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پیپلز کالونی کے علاقہ میں مقابلے کے دوران خطرناک ڈاکو عرفان موقع پر مارا گیا، ہلاک ڈاکو عرفان عرف شترو اقدام قتل، ڈکیتی اور منشیات سمیت درجنوں مقدمات میں ملوث تھا، تھانہ سبزی منڈی پولیس نے 24 مقدمات میں مطلوب ملزم ارشد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نےموٹر سائیکل چور بشیر کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، مارے گئے ڈاکو کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے اور پکڑے گئے ڈاکوؤں کے خلاف مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے، ان کے ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے بھی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جنہیں جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں