اکیس گھنٹے کے مذاکرات طویل سلسلے کی پہلی قسط تھے: شیری رحمان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ اکیس گھنٹے کے مذاکرات طویل سلسلے کی پہلی قسط تھے، فوری بریک تھرو کی توقع نہیں ہونی چاہئے۔

سینیٹر شیری رحمان نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ امن معاہدے طویل اور مرحلہ وار مذاکرات کا نتیجہ ہوتے ہیں، پاکستان نے کشیدہ صورتحال میں فریقین کو محفوظ راستہ فراہم کیا۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ پہلی ملاقات میں حتمی معاہدے کی توقع غیرحقیقی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں