فیفا سیریز فٹبال: موریطانیہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ہرا دیا
لاہور: (ویب ڈیسک) فیفا سیریز فٹبال میں موریطانیہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کو 0-1 سے شکست دے دی۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، خاص طور پر ٹیم نے کھیل کے آخری لمحات میں گول برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن بدقسمتی سے گول نہ کر سکی۔
آئیوری کوسٹ میں جاری فیفا سیریز کے دوسرے میچ میں موریطانیہ کی جانب سے واحد اور فیصلہ کن گول پہلے ہاف کے 20ویں منٹ میں گنگوئی نے کیا۔
16 اپریل تک جاری رہنے والی سیریز میں پاکستانی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 16 اپریل کو میزبان آئیوری کوسٹ کے خلاف کھیلے گی۔
پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم نے ترک اینڈ کیکوس آئی لینڈز کے خلاف 8-0 کی بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔