پی ایس ایل11 ، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز آج مدِمقابل آئیں گی

کراچی: (دنیا نیوز) پی ایس ایل11 میں آج پشاور زلمی اور ملتان سلطانز مدِمقابل آئیں گی۔

میچ شام سات بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جس میں پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ ملتان سلطانز کے کپتان آشٹن ٹرنر ہونگے۔

واضح رہے پی ایس ایل11 میں دونوں ٹیموں نے پانچ پانچ میچز کھیلے ہیں، جس میں دونوں ٹیمز کو ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور چار میچز میں کامیابی حاصل ہوئی۔

پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کا پہلا اور ملتان سلطانز کا دوسرا نمبر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں