لاہور قلندرز کے پرویز حسین پی ایس ایل سے باہر
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے وکٹ کیپر بیٹر پرویز حسین ایمون کندھے کی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
لاہور قلندرز کے مطابق پرویز حسین کا 3 اپریل کو ملتان سلطانز کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے آصف علی سے ٹکراؤ ہوا جس کے نتیجے میں انہیں چوٹ لگی بعد ازاں ایم آر آئی اسکین میں لیگامینٹ ٹئیر کی تصدیق ہوئی
یم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم کی ہدایت پر انہیں آرام اور ری ہیبیلیٹیشن کا مشورہ دیا گیا، جس کے باعث وہ 9 اپریل کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) April 11, 2026
واضح رہے کہ لاہور قلندرز کی مینجمنٹ نے محتاط فیصلہ کرتے ہوئے انہیں اسکواڈ سے ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے اور متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد متوقع ہے۔
پرویز حسین آج پشاور زلمی کے خلاف میچ کے بعد وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔ لاہور قلندرز نے ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔