خاندان کی منظوری سے مائیکل جیکسن پر بنی فلم 24 اپریل کو ریلیز ہو گی

لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) مائیکل جیکسن کی موت کے تقریباً 17 سال بعد 24 اپریل کو ان کے خاندان کی منظوری سے بننے والی پہلی باضابطہ بایوپک ’مائیکل‘ دنیا بھر میں ریلیز ہو رہی ہے۔

’مائیکل‘ کا ٹریلر نومبر 2025 میں ریلیز ہوا تو اسے 24 گھنٹوں میں 116 ملین مرتبہ دیکھا گیا، جو کسی بھی میوزک بایوپک کے لیے ایک ریکارڈ ہے۔

جعفر جیکسن اس فلم میں لیڈ رول کر رہے ہیں جو مائیکل کے بھتیجے ہیں اور ان سے بہت زیادہ مشابہت رکھتے ہیں۔

2011 میں ہاورڈ میڈیکل سکول کی رپورٹ میں کہا گیا کہ 50 سالہ جیکسن کی موت پروپوفال نامی طاقت ور اینستھیٹک ڈرگ سے ہوئی۔

ان کے خلاف مختلف نوعیت کے سنجیدہ الزامات اب بھی امریکی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جن کے بارے میں فلم کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر روب کولڈ سٹریم نے کہا کہ ہم نے مائیکل جیکسن کے بارے میں تمام حقائق غیر جانب دارانہ انداز میں پیش کیے ہیں۔

فلم مائیکل کی ویب سائٹ پر جائیں اور اس کے ٹریلرز دیکھیں تو فلم غیر جانب دار نہیں لگتی، سخت گیر باپ اور بچپن کی مشکلات سمیت گلیمر کا ایسا تڑکا ہے ان میں کہ جس طرح فلم سنجو کو انڈیا میں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، عین اسی طرح یہ بھی ناقدین کے تیکھے تبصروں کا سامنا کرتی نظر آ رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں