گوجرانوالہ میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے دورانِ زچگی ماں، بیٹی جاں بحق

گوجرانوالہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹرز اور عملے کی مبینہ غفلت سے دورانِ زچگی نومولودبچی اورماں دونوں جاں بحق ہوگئے۔

اہل خانہ کے مطابق وفا محبوب کو زچگی کے لیے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا، معمول کا چیک اپ کروا رہے تھے، ڈاکٹروں نے خون کی کمی کا کہہ کر دو بوتلیں خون بھی لیا لیکن لگایا ہی نہیں۔

اہل خانہ سے الزام عائد کیا کہ زچگی کے تھوڑی دیر بعد نولومود بچی جاں بحق ہو گئے جب کہ تھوڑی دیر بعد ماں بھی چل بسی جب کے حالت بگڑنے پر سینئر ڈاکٹرز غائب تھے۔

دوسری جانب وفا محبوب گرجاکھ کی رہائشی تھی جس کے اہل خانہ نے سول ہسپتال میں احتجاج کیا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

علاوہ ازیں ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر امتیاز رانا کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے مریضہ کے متعلق پیچیدگیاں بتائیں تھیں اورخون کی کمی بارے آگاہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چارڈاکٹرز پر مشتمل انکوائری کمیٹی بنا دی گئی جس کی غفلت ہو گی اِس کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں