نئے صوبے بنائے بغیر اکانومی ٹھیک نہیں ہوسکتی: ایس ایم تنویر

کراچی: (دنیا نیوز) سربراہ یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ چھوٹے چھوٹے صوبے یا یونٹس ہی مسائل کا حل ہیں، نئے صوبے بنائے بغیر اکانومی ٹھیک نہیں ہوسکتی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین سال بعدعید ملن پارٹی کا انعقاد کا مقصد مرحوم ایس ایم منیر کی روایات کوزندہ رکھنا ہے، ہم آج بھی ڈویژنل سطح پر معاشی خود مختاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

پیڑن انچیف یو بی جی کا کہنا تھا کہ نئی انڈسٹری لگانے کیلئے تین نسلوں کو کام کرنا ہوتا ہے، نئے صوبے بنائے بغیر اکانومی ٹھیک نہیں ہوسکتی، بڑے صوبوں میں چھوٹے صوبوں کی گنجائش موجود ہے ، حکومت کو سنجیدہ ہونا ہوگا۔

ایس ایم تنویر کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا میں اس وقت پاکستان محفوظ ترین ملک مانا جاتا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان ملٹری ٹائیگر بن گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں