گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا

لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب اسمبلی کا 41 واں اجلاس طلب کر لیا۔

اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس بروز بدھ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب نے مفت میت منتقلی سروس کا آغاز کر دیا

نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس 15 اپریل دوپہر 2 بجے شروع ہو گا، اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں