ایران اسرائیل کشیدگی، مزید 79 افراد پاکستان پہنچ گئے

کوئٹہ: (دنیا نیوز) ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ 44 ویں روز بھی جاری رہا، مزید 79 افراد پاکستان پہنچ گئے۔

حکام کے مطابق گبدریمدان بارڈر کے ذریعے آج 79 افراد وطن واپس پہنچے ہیں، گبدریمدان بارڈر کے ذریعے اب تک مجموعی طور پر 3152 افراد پاکستان پہنچے ہیں۔

28 فروری سے اب تک تفتان بارڈر پر 10 ہزار 619 افراد پاکستان پہنچے ہیں، 28 فروری سے اب تک گبد ریمدان اور تفتان بارڈر کے ذریعے 13 ہزار 771 افراد وطن واپس پہنچے۔

حکام کے مطابق واطن واپس پہنچنے والوں میں زائرین، سی مین، مزدور، بزنس مین، ایران، عمان اور پاکستانی طلبہ شامل تھے۔

پاکستان آنے والے تمام افراد کی کلیئرنس، دستاویزات کی جانچ پڑتال اور بروقت امیگریشن یقینی بنائی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں