ایرانی صدر کا یورپی یونین سے امریکہ کیساتھ تنازع کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ تنازع کے خاتمے کے لئے تعمیری کردار ادا کرے۔

اپنے ٹیلیگرام بیان میں انہوں نے کہا کہ تہران بین الاقوامی قوانین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہی مذاکرات جاری رکھنے کا خواہاں ہے کیونکہ کسی بھی قسم کی مبالغہ آرائی یا عالمی اصولوں سے ہٹ کر رویہ دیرپا معاہدے کی راہ میں رکاوٹ بنتا ہے۔

پزشکیان نے میکرون سے کہا کہ یورپ امریکا کو ان اصولوں کی پاسداری پر آمادہ کرنے میں مثبت کردار ادا کر سکتا ہے۔ دھمکیوں، دباؤ اور فوجی اقدامات پر مبنی حکمت عملی نہ صرف مسئلے کا حل نہیں بلکہ پیچیدگیوں میں اضافہ کرتی ہے۔

ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی پالیسی اپنے پیدا کردہ مسائل کو مزید بڑھا دیتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں