حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی تجویز مسترد کر دی

بیروت: (دنیا نیوز) حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی تجویز مسترد کردی۔

حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا کہ لبنان کی سرزمین کا ایک انچ بھی کم نہیں ہوگا اور اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سرحدی دیہات کی عمارتیں مسمار کر کے بفر زون بنانے کا منصوبہ ناکام ہو جائے گا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ بے گھر ہونے والے شہریوں کی واپسی اور تباہ شدہ علاقوں کی تعمیر نو جارحیت کے خاتمے کے لئے بنیادی شرائط ہیں، تمام متاثرہ علاقوں کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔

نعیم قاسم نے مزید کہا کہ تمام متاثرہ علاقے مکمل طور پر لبنان کی ہی سرزمین رہیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں