جنوبی لبنان کے متعدد قصبوں پر اسرائیلی حملوں کی اطلاعات

بیروت: (دنیا نیوز) جنوبی لبنان کے متعدد قصبوں پر اسرائیلی حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے رمییش اور بیت ہون کے قصبوں پر دو حملے کئے گئے جبکہ سجاد کے علاقے میں فضائی حملوں کی بھی خبر دی گئی ہے اور براشیت پر گولہ باری کی گئی۔

عیت الجبل کے قصبے پر بھی اسرائیلی فضائی حملے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، لبنان کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے شہر صور کے ضلع میں واقع سرحدی قصبے ناقورہ میں متعدد عمارتوں اور اہم مقامات کو بلڈوزر کے ذریعے مسمار کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں اپنی زمینی کارروائیوں کو آگے بڑھاتے ہوئے مسلسل حملے کر رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں