جناح ایئر پورٹ : جعلی امیگریشن ایگزٹ سٹیمپ پربیرون ملک جانے والا مسافر پکڑا گیا
کراچی:(دنیا نیوز) ایف آئی اے نے جعلی امیگریشن ایگزٹ سٹیمپ پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر آف لوڈ کر دیا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ جناح ایئر پورٹ پر جعلی ایگزٹ سٹیمپ کے انکشاف پر مسافر کو چیک کیا گیا اور سفر سے روک دیا گیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ مسافر پاکستانی پاسپورٹ پر تھائی لینڈ کے ویزا کے ساتھ سفر کر رہا تھا، مسافرنےایجنٹ کے ذریعے رقم کے عوض پاکستانی امیگریشن کا جعلی ایگزٹ سٹیمپ لگوائی۔
مسافر کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں اُس سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔