خیرپور میں دو گروپوں میں خونی تصادم سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

خیرپور:(دنیا نیوز) سندھ کے ضلع خیر پور کے کچے علاقے میں دو گروپوں میں تصادم سے خاتون سمیت4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق خونی تصادم رانی پور کچے کے علاقے میں ہوا، جہاں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں گولیاں چل گئیں جس کی زد میں آکر خاتون سمیت 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ تین افراد زخمی بھی ہوئے۔

جونیجہ برادری سمیت دونوں گروپوں نے دیرینہ دشمنی کے باعث ایک دوسروں کے گھروں پر فائرنگ کی، مرنے والے تمام افراد کی لاشیں اورتین زخمیوں کو گمبٹ ہسپتال منتقل کردیا۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں اطراف سے ہونے والی فائرنگ پر قابو پا لیا اور چیک پوسٹیں قائم کردیں۔

مقامی افراد کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کی زمین کے تنازع پر کافی عرصے سے دشمنی جاری ہے اور اب تک دونوں برادیوں کے 7 افراد قتل ہو چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں