جہلم: معمولی رنجش پر رکشہ ڈرائیور اور محلے دار کا جھگڑا، 2 افراد جاں بحق
جہلم: (دنیا نیوز) تھانہ منگلہ کے علاقے میں معمولی رنجش پر رکشہ ڈرائیور اور محلے دار کا جھگڑا ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ رکشہ ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق رکشہ ڈرائیور اپنے بھائی اور چچا کے ساتھ کھیتوں میں موجود تھا جس ملزم نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور کا بھائی اور چچا جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی رکشہ ڈرائیور کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ دوہرے قتل کی واردات کا یہ واقعہ تھانہ منگلہ کے علاقے ڈھوک شمالہ میں پیش آیا، ملزم عامر اور رکشہ ڈرائیور گوہر بلال کی دو روز قبل لڑائی ہوئی تھی، ملزم عامر نے موقع ملتے ہی مقتولین پر فائرنگ کر دی اور وارادات کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔
کرائم سین یونٹ موقع پر شواہد اکھٹے کرنے میں مصروف ہے، ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں عبداللہ اور رخسار جبکہ زخمی نوجوان کی شناخت گوہر بلال کے نام سے ہوئی ہے۔