ملتان سکھر موٹروے پر کار اور ٹرالر میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

صادق آباد: (دنیا نیوز) ملتان سکھر موٹر وے پر افسوسناک حادثے میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا۔

ملتان سکھر موٹر وے پر کار ٹرالر سے ٹکرا گئی، ریسکیو عملہ کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کو نیند آجانے کی وجہ سے پیش آیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا، زخمی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں