مقدمہ قتل کے مدعی پر ملزمان کی فائرنگ، باپ جاں بحق، بیٹا زخمی

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) عدالت سے واپس جاتے ہوئے مقدمہ قتل کے مدعی پر ملزمان کی فائرنگ، باپ جاں بحق، بیٹا زخمی ہو گیا۔

مقتول طارق کھوکھر اپنے بھائی کے قتل کا مدعی تھا، جاں بحق ہونے والے طارق کھوکھر کی لاش ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دی گئی۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد ورثا نے سرگودھا روڈ بلاک کر کے احتجاج شروع کر دیا، ورثا نے حکام بالا سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں