کراچی: رمضان المبارک سے قبل پولیس متحرک، 13 مشتبہ افراد گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) رمضان المبارک سے قبل ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور سندھ رینجرز نے لیاری کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کومبنگ آپریشن کیا۔

پولیس کے مطابق دورانِ آپریشن ہاٹ سپاٹ پوائنٹس، گھروں اور رہائشی ہوٹلز کی تلاشی لی گئی، تلاش ایپ ڈیوائس کے ذریعے مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا، کومبنگ سرچ آپریشن لیاری کے چاروں تھانہ جات کی حدود میں کیا گیا۔

کومبنگ سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ، خواتین اہلکار و سندھ رینجرز کے جوان بھی موجود تھے، علاقے کو کارڈن آف کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔

آپریشن کے دوران 200 سے زائد افراد کو چیک کیا گیا، دوران آپریشن 13 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے بھی منتقل کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں