پشاور: فروٹ منڈی میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

پشاور: (دنیا نیوز) چمکنی فروٹ میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ چمکنی فروٹ منڈی میں فروٹ کی خرید و فرخت و نرخ نامے کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں عبد البصیر، نثار جمروز خان شامل ہیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں