گوجرانوالہ: سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ، بین الصوبائی گینگ کا سرغنہ مارا گیا

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں سی سی ڈی کی بڑی کارروائی، 76 مقدمات میں ملوث خطرناک ڈاکو مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

سی سی ڈی حکام نے بتایا کہ بین الصوبائی گینگ کا سرغنہ جاوید انجام کو پہنچ گیا، چند روز قبل ملزمان نے اڑھائی کروڑ نقدی اور 100 تولے سونے کی ڈکیتی کی تھی، ہلاک ملزم جاوید عرف جیدی لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور دیگر اضلاع کو مطلوب تھا۔

سی سی ڈی حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزم منظم گروہ کے ساتھ وارداتیں کرتا تھا، ڈاکو کے فرار ہونے والے ساتھیوں کو پکڑنے کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے جنہیں جلد حراست میں لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں