منڈی بہاوالدین: اغوا ہونے والے سونے کے تاجر کی بوری بند نعش برآمد

منڈی بہاوالدین: (دنیا نیوز) ایک ماہ قبل اغوا ہونے والے سونے کے تاجر کی بوری بند نعش برآمد ہوئی جس کی اطلاع ملتے ہی تاجر کے گھر میں کہرام مچ گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مغوی تاجر کی نعش مل روڈ کے قریب سیم نالہ سے ملی، تاجر کو ایک ماہ قبل نامعلوم ملزمان نے اغوا کیا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ اغوا کا مقدمہ گزشتہ ماہ تھانہ صدر میں درج کیا گیا تھا، مقتول تاجر کی ڈیڈ باڈی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں