فائیو G سپیکٹرم کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی 10 مارچ کو کرانے کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ بہتر کنیکٹیویٹی کے بغیر ڈیجیٹل پاکستان کا خواب ادھورا ہے، فائیوجی آکشن کے بعد انٹرنیٹ کے مسائل حل ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں 40 ہزار روپے میں بھی فائیو جی موبائل فون دستیاب ہیں، کمپنیاں قسطوں پر موبائل فون دینے کی سہولت شروع کر رہی ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل لائسنسنگ عامر شہزاد کا کہنا ہے کہ دنیا کے 101 ممالک فائیوجی سروس لانچ کر چکے ہیں، پاکستان میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی 10 مارچ کو ہوگی، دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کنیکویٹی متاثر ہوتی ہے، نیا سپیکٹرم آنے سے سروس بہتر ہوگی۔