ٹی 20 ورلڈ کپ: زمبابوے نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

کولمبو: (دنیا نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ کے 38 ویں میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کی جانب سے دیا جانے والا 179 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کپتان سکندر رضا نے 26 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں دو چوکے اور چار چھکے شامل تھے، ریان بری 23 اور مرومانی 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اوپنر برائن بینیٹ نے ناقابل شکست 63 رنز اسکور کیے۔

سری لنکا کی جانب سے دشن ہمانتھا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، دسن شناکا اور ویلالاگے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے تھے اور زمبابوے کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا تھا، پتھم نسانکا کی 62 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، پون رتنائیکے نے 44 رنز بنائے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں