ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے نیدر لینڈز کو 17 رنز سے شکست دیدی

احمد آباد: (دنیا نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ کے 36ویں میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کو 17 رنز سے شکست دے دی۔

بھارت کی جانب سے دیئے گئے 194 رنز کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناسکی۔

نیدر لینڈز کی جانب سے بیس دی لیڈ 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، زیک لیون نے 26 رنز بنائے، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اوپنر مائیکل لیوٹ 24 رنز بنا کر پانڈیا کا نشانہ بنے، نووا کروس 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شیوم دوبے نے دو وکٹیں حاصل کیں، ہاردک پانڈیا اور جسپریت بمراہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 193 رنز بنائے اور نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دیا تھا۔

شیوم دوبے نے 66 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان سوریا کمار یادیو 34، تلک ورما 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اوپنر ابھیشیک شرما تیسری مرتبہ صفر پر پویلین لوٹ گئے، ہاردک پانڈیا نے 30 رنز کی اننگز کھیلی، ایشان کشن 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بیک نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، آریان دت نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں