ٹی 20 ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز کا اٹلی کو جیت کیلئے 166 رنز کا ہدف

کولکتہ: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کے 37 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے اٹلی کو جیت کے لئے 166 رنز کا ہدف دے دیا۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جا رہے میچ میں اٹلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے، شائی ہوپ 75 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، روسٹن چیس نے 24 ، شرفین ردر فورڈ نے 24 اور میتھیو فورڈ نے 16 رنز بنائے، اروومین پاول اور جیسن ہولڈر نے 9-9 رنز بنائے، جبکہ برینڈن کنگ ایک رن بنا پائے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اٹلی کے کپتان ہیری مانینتی کا کہنا تھا کہ ابتداء میں وکٹ کا فائدہ اٹھا کر جلد وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، ویسٹ انڈیز مضبوط ٹیم ہے لیکن انگلینڈ کے خلاف میچ سے کافی اعتماد ملا ہے۔

دوسری جانب ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ نے کہا کہ ٹاس ہارنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، پلان کے مطابق کھیلنا ہوتا ہے۔

آج ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں سری لنکا اور زمبابوے ڈھائی بجے مدمقابل ہوں گے، افغانستان اور کینیڈا کا میچ شام ساڑھے 6 بجے کھیلا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں