ڈی جی خان: مبینہ پولیس مقابلے میں ڈکیت گینگ کا کارندہ ہلاک

ڈیرہ غازی خان:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے ڈی جی خان میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈکیت گینگ کا کارندہ ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مبینہ مقابلہ تھانہ سخی سرور کے علاقے میں ہوا جہاں پلو گینگ کا اہم رکن ساجد عرف چچرا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف برآمد ہوئی ، ساجد دورانِ ڈکیتی دو شہریوں شفیق اور منصور کے قتل میں ملوث تھا۔

علاوہ ازیں پولیس نے مزید بتایا کہ کہ دورانِ مقابلہ ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں