امریکا کا شام سے اچانک اپنی فوج واپس بلانے کا فیصلہ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی حکام نے اچانک سے ملکِ شام میں موجود اپنی فوج کو واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ شام میں موجود تمام امریکی فوجیوں کو وطن واپس بلا لیا جائے گا۔
شام میں فوجیوں کا انخلا اگلے 2 ماہ میں مکمل ہو جائے گا، امریکی فوجی 2015ء سے داعش کے خلاف کارروائیوں کیلئے تعینات تھے۔