پانچ ممالک کا غزہ سٹیبلائزیشن فورس کیلئے فوجی بھیجنے کا وعدہ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) غزہ میں سکیورٹی استحکام کیلئے بڑی بین الاقوامی پیش رفت ہوئی، پانچ ممالک نے غزہ سٹیبلائزیشن فورس کیلئے فوجی بھیجنے کا وعدہ کر لیا۔

ٹرمپ کے بورڈ آف پیس اجلاس میں امریکی آرمی اہلکار نے اہم اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انڈونیشیا غزہ استحکام فورس کا نائب کمانڈر مقرر کیا گیا، عرب ملک کی پہلی فوجی شمولیت ہے، مراکش بھی غزہ فورس کیلئے فوج بھیجنے پر رضامند ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ استحکام فورس کیلئے 20 ہزار اہلکاروں پر مشتمل فورس کا ہدف مقرر ہے، انڈونیشیا نے 8 ہزار فوجی بھیجنے کی پیشکش کی ہے، البانیہ، قازقستان اور کوسووو نے بھی فورس کا حصہ بننے کا اعلان کیا ہے، مصر اور اردن نے پولیس کی تربیت کا وعدہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ بورڈ آف پیس اجلاس میں ممکنہ غزہ سکیورٹی منصوبہ بھی پیش کردیا گیا، رفاہ کو ترجیحی بنیادوں پر تین سال میں دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، 200 ہوٹل تعمیر کئے جائیں گے، 12 ہزار پولیس اہلکاروں اور 20 ہزار اضافی سکیورٹی اہلکاروں کو تربیت دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں