اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد الاقصیٰ میں ماہ مقدس کا پہلا جمعہ پڑھنے سے روک دیا

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل کی فلسطینی عوام پر وحشیانہ بربریت جاری، شہریوں پر زمین مزید تنگ کر دی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد الاقصیٰ میں ماہ مقدس کا پہلا جمعہ پڑھنے سے روک دیا۔

مقبوضہ مغربی کنارے سے مسجد اقصیٰ جانے والے افراد کو اسرائیلی چیک پوائنٹس پر روکا گیا۔

ایک شہری نے بتایا کہ ہم ایک سال سے اس دن کا انتظار کر رہے تھے مگر اجازت نامے کے باوجود ہمیں روکا گیا۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ رمضان میں صرف 10 ہزار فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت کی اجازت دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں