مصر: ٹرک اور مسافر بس میں خوفناک تصادم، 18 افراد جاں بحق

قاہرہ: (دنیا نیوز) ٹرک اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر ماہی گیر ہیں، مسافر بس میں سوار ماہی گیر ساحلی بندر گاہ پورٹ سعید میں فش فارم کام کرنے جا رہے تھے۔

واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے پبلک پراسیکیوٹر نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں