ہمایوں سعید کو رومانوی کے بجائے منفی کرداروں کی طرف جانا چاہئے، ماہرہ خان
کراچی: (ویب ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار ہمایوں سعید کو مشورہدیتے ہوئے کہا کہ ہمایوں سعید کو اب رومانوی کردار کے بجائے منفی اور ایکشن سے بھرپور کرداروں کی طرف جانا چاہیے تاکہ ناظرین انہیں ایک بالکل نئے انداز میں دیکھ سکیں۔
پاکستان کی نامور اور معروف اداکارہ ماہرہ خان اپنی اداکاری اور چلبلے انداز کے لیے شہرت رکھتی ہیں، ان کی جوڑی ہمایوں سعید کے ساتھ بےحد مقبول ہے۔
ان خیالات کا اظہار ماہرہ خان نے آنے والی فلم آگ لگے بستی کی پروموشنز کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کیا۔
اداکارہ نے کہا کہ میرا خیال ہے ہمایوں کو اب منفی کردار کرنے چاہئیں، میں انہیں کسی ولن یا نوڑی نتھ جیسے ایکشن کردار میں دیکھنا چاہوں گی جہاں وہ اپنا بالکل مختلف پہلو دکھا سکیں، وہ ایکشن پر مبنی کرداروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
وہیں موجود اداکار فہد مصطفیٰ نے کہا کہ مجھے خود ایکشن کردار کرنا پسند ہیں مگر پاکستان میں فلموں کے لیے درکار جدید سہولیات کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے۔
فہد مصطفیٰ نے انکشاف کیا کہ فلم آگ لگے بستی میں کی شوٹنگ کے دوران ایک ایکشن سین کرتے ہوئے ان کی انگلی فریکچر بھی ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان اس وقت فلم آگ لگے بستی میں میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، فلم ایکشن اور کامیڈی کا امتزاج ہے اور اس میں فہد مصطفیٰ بھی بطور اداکار اور پروڈیوسر شامل ہیں۔