کراچی میں کارروائی، یونان کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی سمگلر گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی سمگلر ثاقب ججہ کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے نے ریڈ بک کا انتہائی مطلوب انسانی سمگلر بدنام زمانہ خرم ججہ گینگ کے سرغنہ ثاقب ججہ کو حراست میں لیا جس کے اوپر یونان کشتی حادثے سے متعلق 14 مقدمات میں مطلوب تھا۔

گرفتار ملزم نے 14 پاکستانیوں کو لیبیا کے راستے غیر قانونی طور پر یونان بھیجا تھا، جس کے نتیجے میں 5 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، 5 متاثرین ڈی پورٹ ہوئے جبکہ 4 افراد شدید اذیت جھیلنے کے بعد زندہ بچ سکے۔

ملزم گرفتاری سے بچنے کے لئے ایک سال تک ایران روپوش رہا اور وطن واپسی پر جھوٹی ضمانت کی کوشش کی جسے ایف آئی اے نے ہائیکورٹ سے خارج کروا کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں