ملک بھر میں رمضان المبارک کی دوسری سحری پر خصوصی اہتمام

لاہور: (دنیا نیوز) برکتوں، رحمتوں اور مغفرت کے مہینے رمضان المبارک کی دوسری سحری پر ملک بھر میں خصوصی اہتمام کیا گیا۔

چھوٹے بڑے شہروں کے بازاروں اور مارکیٹوں میں خریداروں کا رش لگا رہا، شہری دودھ، دہی اور کھانے پینے کی اشیا کی خریداری کرتے رہے۔

گھروں میں سحری کیلئے خصوصی پکوانوں کی تیاریاں عروج پر رہیں جبکہ ہوٹلوں اور تندوروں پر بھی رونقیں بحال ہیں، شہریوں کی بڑی تعداد نے سحری کرنے کیلئے ریسٹورنٹس کا بھی رخ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں