گورنر پنجاب کی دربار بی بی پاکدامن آمد، سولرائزیشن کا افتتاح کیا

لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی دربار بی بی پاکدامن آمد ہوئی۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے دربار بی بی پاکدامن پر میں سولرائزیشن کا افتتاح کر دیا۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ دربار اور درگاہوں کا احترام کرنا چاہئے، درباروں پر آنے والے زائرین کے لئے سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

گورنر پنجاب نے مزار کے احاطے میں نوافل ادا کئے، ملک میں سلامتی، استحکام اور امن کے لیے خصوصی دعا کی۔

سردار سلیم حیدر خان نے دربار بی بی پاکدامن میں زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں