خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 5.6 ریکارڈ

سوات:(دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے علاقے سوات سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے زیر زمین گہرائی 73 کلومیٹر تھی۔

دوسری جانب زلزلے کے جھٹکے نوشہرہ ،کوہاٹ، ہری پور، بونیر، چترال، چارسدہ مالا کنڈ، ہنگو اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگوں گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے نکل آئے۔

علاوہ ازیں زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں واقع کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں