دیگر قوانین کا سہارا لیں گے، ٹیرف کم و بیش یہی رہیں گے: امریکی وزیر خزانہ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ دیگر قوانین کا سہارا لیا جائے گا اور رواں سال ٹیرف کم و بیش یہی رہیں گے۔

ایک بیان میں امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ اب ٹیرف کیلئے سیکشن 232 اور 301 کا سہارا لیا جائے گا، دونوں سیکشن کئی بار چیلنج ہوئے، اور عدالتوں نے انہیں درست قرار دیا۔

قبل ازیں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ سیکشن 232 کے تحت قومی سلامتی کے تحت تمام م ٹیرف برقرار رہیں گے، سیکشن 122 کے تحت 10 فیصد گلوبل ٹیرف لگانے کے آرڈر پر دستخط کروں گا، یہ ہمارے پہلے ٹیرف سے 10 فیصد زیادہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیکشن 232 کے تحت 3 دن کیلئے گلوبل ٹیکس نافذ ہے، گلوبل ٹیکس کو کم از کم 5 ماہ کیلئے لگا رہا ہوں، عدالت نے ہم سے ری فنڈ کے بارے میں کوئی بات نہیں کی، ٹیرف سے حاصل رقم کو 5 سال تک کوئی چھو نہیں سکے گا، کانگریس کے ساتھ بیٹھ کر بات نہیں کرونگا کیونکہ میرے پاس اخیتار ہے۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ججز سیاسی ہو جائیں تو ان سے کیس جیتنا ضروری ہے، تیسری بار آؤں یا نہیں لیکن کوشش ہوگی ملک کو گریٹ بناؤں، ججز سیاسی ہو کر فیصلے کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں