خدا نے یہ زمین اسرائیلیوں کو دی، پورے خطے پر قبضہ حق ہے: امریکی سفیر

مقبوضہ بیت المقدس: (دنیا نیوز) اسرائیل میں امریکا کے سفیر مائیک ہکابی نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل مشرق وسطیٰ کے وسیع علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

ایک انٹرویو کے دوران مائیک ہکابی نے کہا کہ خدا نے یہ زمین اسرائیلیوں کو دی ہے اور پورے خطے پر قبضہ اس کا حق ہے، اگر اسرائیل دریائے نیل سے فرات تک کے علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لے تو یہ ٹھیک ہوگا۔

امریکی سفیر نے کہا کہ اگر اسرائیل لبنان، شام، اردن وغیرہ پر کنٹرول حاصل کر لے تو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ دریائے نیل سے دریائے فرات تک کا تصور بنیادی طور پر ایک جغرافیائی اصطلاح ہے جس کا تعلق گریٹر اسرائیل کے شدت پسند نظریے سے ہے۔

یہ منصوبہ لبنان سے لے کر سعودی عرب کے صحراؤں اور بحیرہ روم سے لے کر عراق کے نہر فرات تک کے علاقے پر مشتمل ایک تصوراتی خطہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق مائیک ہکابی کو گزشتہ سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل میں سفیر مقرر کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں