شام کا کینیڈا کی جانب سے پابندیاں اٹھانے کے فیصلے کا خیرمقدم

دمشق: (ویب ڈیسک) شام نے کینیڈا کی جانب سے پابندیاں اٹھانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ باہمی احترام کی بنیاد پر مکالمے اور تعاون کی جانب پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے، وزارت نے شامی عوام کی حمایت پر کینیڈا کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا بھی کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ پابندیوں کے خاتمے سے دوطرفہ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، جو دونوں ممالک کے مفاد میں ہوگا، بحالی اور تعمیرِ نو کی کوششوں کو آگے بڑھانے، عوام کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے اور خطے میں استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔

شامی وزارتِ خارجہ نے بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعمیری انداز میں روابط جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں