قومی ٹیم پلاننگ سے کھیلے تو جیت سکتے ہیں: وسیم اکرم
لاہور: (دنیا نیوز) وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم اگر پلاننگ کے ساتھ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے تو جیت سکتے ہیں۔
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کو مشورے دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے مسٹری سپینرز پر انحصار کرے، اچھی بولنگ اور بیٹنگ سے میچ جیتا جاسکتا ہے جبکہ صائم ایوب ایک اوور میں چار چھکے مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے صائم ایوب کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ صائم ایوب کے پاس تمام کرکٹنگ شاٹس ہیں ذرا صبر کر کے اور آنکھیں بند کرنے کے بجائے آنکھیں کھول کر کھیلیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بہت اچھی کرکٹ کھیلتی ہے، نیوزی لینڈ کے اوپنر فن ایلن اور ٹم سیفرٹ کا سٹرائیک ریٹ بھی بہت اچھا ہے۔