اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا، دونوں وزرائے خارجہ نے خطے سمیت عالمی منظرنامے پر گفتگو کی۔
بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس پر بھی بات چیت کی گئی، قریبی رابطوں اور باہمی مفادات کے امور پر تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔