شکار پور: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

شکارپور:(دنیا نیوز) سندھ کے علاقے شکار پور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق قتل کی واردات ہمایوں شریف تھانہ کی حدود میں پیش آئی جہاں مخالفین کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ واقعہ بکھرانی قبیلے کے دو فریقین کے درمیان دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

علاوہ ازیں مرنے والے شخص کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں