حب میں زمینی تنازع پر فائرنگ سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے

حب:(دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع حب میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ساکران کے علاقے خدا بخش گوٹھ میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے دو افراد موقع پر دم توڑ گئے، جاں بحق افراد آپس میں رشتہ دار تھے۔

دوسری جانب پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ مبینہ طور پر زمینی تنازع کا شاخسانہ ہے، مقتولین کی لاشیں گورنمنٹ جام غلام قادر ہسپتال منتقل کردی گئی جب کے ملزموں کی تلاش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں