فیصل آباد میں پولیس کانسٹیبل کی مبینہ طور پر خودکشی

فیصل آباد:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں پولیس کانسٹیبل نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ صدر کے علاقے میں پیش آیا جہاں کانسٹیبل عمر حیات نے اپنے فلیٹ پر مبینہ طور پرگلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، تاہم ابتدائی طور پر خودکشی کی وجوہات سامنے نہ آسکیں ۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول عمر حیات جوڈیشل ڈیوٹی پر فیصل آباد میں تعینات تھا جس کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دی جب کہ واقعہ کی مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں