سامعہ حجاب نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
مکہ مکرمہ: (دنیا نیوز) معروف ٹک ٹاک سٹار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب نے عمرہ ادا کر لیا۔
ٹک ٹاکر اپنے قریبی عزیزوں کے ساتھ رمضان کے مقدس مہینے میں سعودی عرب گئی تھیں، جہاں انہوں نے عبادت اور روحانی تجربات کے مناظر سوشل میڈیا پر شیئر کیے۔
اپنی وائرل ویڈیوز اور سابقہ منگیتر سے قانونی جھگڑوں کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی سامعہ حجاب نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عمرے کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔ ان تصاویر میں انہیں مقدس مقام کے قریب دیکھا جا سکتا ہے۔
سامعہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ زندگی میں دل اور روح کا سکون تلاش کرنے کے لیے یہ سفر کیا، انہوں نے لکھا کہ میں نے سکون پانے کے لیے نئے دوست بنائے، اپنی عادات کو بدلا لیکن کسی چیز نے کام نہیں کیا اور آخر کار اس سکون کو پانے کے لیے اللہ کے فضل سے مکہ میں حاضری دینے میں کامیاب ہوگئی۔
انہوں نے ساتھ آئے لوگوں میں کسی خاص شخص کی تصویر بھی شیئر کی جو ان کے لیے اہم تھا، لیکن ان کا چہرا دھندلا رکھا گیا تھا۔
مداحوں اور فالوورز نے بھی اُن کے اس روحانی سفر پر تبصرے کیے، کچھ نے ان کے لیے دعائیں کیں اور کچھ نے ان کی عمرہ کی تصاویر پر ری ایکشن بھی دیا۔