سی سی ڈی اور ڈاکوؤں میں مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو ڈاکو فرار
ساہیوال : (دنیا نیوز) ساہیوال کے علاقے فیصل آباد روڈ پر 56 جی ڈی کے قریب سی سی ڈی اور ڈاکوؤں میں مبینہ مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو ڈاکو فرار ہوگئے۔
سی سی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت صدام حسین ساکن 568 گ ب فیصل آباد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ہلاک ڈاکو کے قبضہ سے موبائل اور پسٹل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
ان کا مزید بتانا تھا کہ فرار ڈاکوئوں کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔