وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی کابینہ اراکین کو کھلی کچہریاں لگانے کی ہدایت
پشاور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کابینہ اراکین کو کھلی کچہریوں کا انعقاد کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
خط میں بتایا گیا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے عوام کا احساس کے نام سے کھلی کچہریوں کا انعقاد شروع کیا ہے، عوام کے مسائل بروقت حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔
خط میں مزید بتایا گیا کہ عوام کو کئی مسائل درپیش ہیں، جس کا حل کھلی کچہریوں کے انعقاد سے کیا جاسکتا ہے، ہر محکمے میں ماہانہ بنیادوں پر کھلی کچہریاں منعقد کی جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت ملے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کابینہ اراکین اور سیکریٹریز کو خط ارسال کردیا ہے۔