سیف سٹیز اتھارٹی کا عوامی فلاح اور شفافیت کی جانب ایک اور انقلابی اقدام

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب سیف سٹی کی 15 ہیلپ لائن پر درج شکایات کیلئے جدید آن لائن ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہری اب اپنی شکایات کی پیشرفت 24 گھنٹے آن لائن مانیٹر کر سکتے ہیں، ایف آئی آر درج ہوتے ہی ڈاؤن لوڈ لنک، کمپلین کا ای ٹیگ نمبر اور تفصیلات بذریعہ واٹس ایپ پر ارسال کیے جائیں گے۔

شہری گھر بیٹھے اپنی ایف آئی آر ڈاؤن لوڈ کر کے تفصیلات کی تصدیق بھی کر سکتے ہیں، درخواست گزار کو یوزر نیم اور پاس ورڈ بذریعہ میسج فراہم کیا جائے گا، شکایت کنندہ اپنی درخواست کا اسٹیٹس چیک کرنے کے ساتھ فیڈ بیک بھی دے سکے گا۔

ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کے ذریعے خواتین گھر بیٹھے قانونی رہنمائی اور فالواپ کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

سیف سٹی کی پوسٹ ایف آئی آر فالواپ سروس کے تحت متاثرہ خواتین سے مسلسل رابطہ برقرار رکھا جاتا ہے، شہری اپنی شکایت کی تازہ ترین صورتحال جاننے کیلئے feedback.psca.gop.pk وزٹ کریں، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے رابطے کیلئے 15 پر کال کریں اور 2 کا انتخاب کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں