ناسا کا آرٹیمس مشن دوبارہ چاند کی جانب روانہ کرنے کا اعلان

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکی خلائی ادارے ناسا نے اپنا مشن دوبارہ چاند کی جانب روانہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ناسا نے 6 مارچ کی تاریخ آرٹیمس مشن کے لانچ کیلئے مقرر کی ہے، جس کا مقصد 50 برس سے زائد عرصے بعد پہلی بار انسانوں کو چاند کے گرد بھیجنا ہے۔

اس مشن میں چار خلا نوردوں کو 10 روزہ سفر پر روانہ کیا جائے گا، جو چاند کے پچھلے حصے کا چکر لگانے کے بعد دوبارہ زمین پر واپس آئیں گے، ناسا کو امید ہے کہ یہ مشن آئندہ سلسلہ وار مہمات کی پہلی کڑی ثابت ہوگا، جن کا ہدف انسانوں کو دوبارہ چاند کی سطح پر اتارنا ہے۔

یہی پیشرفت مستقبل میں چاند پر ایک مستقل اڈہ قائم کرنے کی بنیاد بن سکتی ہے، جو آگے چل کر مریخ کے مشنز کیلئے لانچ پیڈ کا کردار ادا کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں