پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کل طلب

پشاور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔

اجلاس دوپہر ڈھائی بجے ہوگا، جس میں صوبے کے مختلف امور پر غور و خوض کیا جائے گا۔

کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، تاہم ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبے کے انتظامی اور ترقیاتی معاملات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق تمام کابینہ اراکین اور متعلقہ افسران کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں